لاہور (ویب ڈیسک ) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں آل راؤنڈر محمد حفیظ کو اچانک قومی ٹیم میں شامل کیے جانے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہناتھا کہ ایشیاکپ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے توقعات پوری نہیں ہوسکیں،
آسٹریلیاکیخلاف ٹیسٹ سیریزمیں حفیظ کی اچانک انٹری حیران کن تھی،ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین پرفارمر کرنے والے فوادعالم کو ایک مرتبہ پھرنظراندازکردیاگیا ہے ،ڈومیسٹک کرکٹ ختم کر دیا جائے یا کارکردگی دکھانےوالوں کوموقع دیاجائے،ان کا مزید کہنا تھا کہ فوادعالم کوآسٹریلیاکیخلاف اے ٹیم میں ضرور شامل کیا جانا چاہیے تھا ایک سوال کے جواب میں آفریدی کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کو ورلڈ کپ تک قومی ٹیم کی قیادت کرنی چاہیے وہ ایک سمجھدار اور اچھے کپتان ہیں