دبئی: پاکستانی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔
جمعے کو انگلینڈ کے خلاف دبئی میں شاہد آفریدی نے 4 اوورز میں 15 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہد آفریدی نے 86 وکٹیں 86 میچوں میں حاصل کی ہیں۔یہ عالمی ریکارڈ ہے۔
اس سے قبل یہ عالمی ریکارڈ پاکستان ہی کے سعید اجمل کا تھا جنہوں نے 64 میچوں میں 85 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔پاکستان کے عمر گل نے 83 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔سری لنکا کے لاستھ ملنگا 74 وکٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں ۔