کراچی: سابق ٹی ٹوینٹی کپتان شاہد آفریدی نے مصروفیات کے باعث الوداعی میچ کی پیشکش قبول کرنے سے معذرت کرلی ہے۔
Shahid Afridi turned down the offer of a farewell match of PCB
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق قومی ٹی ٹوینٹی کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈرشاہد آفریدی کا کہنا تھا پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور لیجنڈ بلے باز یونس خان کو الوداعی میچ دینے پر بے حد خوش ہوں اور امید کرتا ہوں کہ فئیر ول دینے کی یہ روایت مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ چئیرمین پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی نجم سیٹھی نے مجھے بھی الوداعی میچ کی پیشکس کی ہے جس پران کا شکرگزار ہوں لیکن مصروفیت کے باعث یہ پیشکش قبول نہیں کرسکتا۔