پیرس(عمیر بیگ) 90 فیصد آبادی فرسودہ نظام اور دقیانوسی نصاب کے تحت تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہے، ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کی رہنما شاہدہ امجد نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ اقوام کے شانہ بشانہ چلنے کیلئے ملک میں یکساں نصاب تعلیم رائج کرنے کی اشد ضرورت ہے ملک کی 90فیصد آبادی فرسودہ نظام اور دقیانوسی نصاب کے تحت تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہے۔ بین الاقوامی نصاب کے تحت ایلیٹ کلاس کے بچے مقابلے کے امتحانات پاس کرجاتے ہیں جبکہ ایک عام آدمی کا بچہ بنیادی سہولیات سے محروم سکولوں میں تعلیم حاصل کرکے کس طرح کامیاب ہوسکتا ہے۔