پیرس(نمائندہ خصوصی)محسن انسانیت عبدالستار ایدھی کی وفات کو قائداعظم کے بعد پاکستان کا سب سے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار شاہدہ امجد رہنما پی ٹی آئی فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں غریب، بے آسرا اور یتیم افراد حقیقت میں یتیم ہوگئے۔ ایدھی کی رحلت پوری انسانیت کا نقصان ہے۔ ایدھی نے پوری زندگی غریب اور نادار افراد کی خدمت کرکے یہ ثابت کیا کہ دہشت گردی، خوف، مفاد پرستی اور ذاتی مفادات کے معاشرے میں بھی ایسا ممکن ہے۔ عالمی طاقتوں نے مذہبی و لسانی تعصب کی بنا پر ایدھی کو نوبل پرائز نہیں دیا۔ پوری قوم کو ایدھی کے نقش قدم پر چل کر انسانیت کی خدمت کا عزم کرنا چا ہیے