counter easy hit

شاہد کپور کا بیٹی کی تصاویر سر عام فروخت کرنے سے انکار

Shahid Kapoor refused to sale his newly born daughter's pictures

Shahid Kapoor refused to sale his newly born daughter’s pictures

ممبئی(یس شوبز ڈیسک)بولی وڈ اداکار شاہد کپور اور میرا راجپوت کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش کے بعد سے تمام میڈیا چینلز اس کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب ہیں اور متعدد نے تو ان کی بیٹی کی تصاویر خریدنے کی بھی پیشکش کردی۔

شاہد اور میرا کی بیٹی رواں ماہ 26 اگست کو پیدا ہوئی جس کا اب تک کوئی نام نہیں رکھا گیا۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایکرپورٹ کے مطابق مختلف میڈیا ہاؤسز نے شاہد کو پیشکش کی کہ وہ اپنی بیٹی کی تصاویر انھیں فروخت کردیں، تاہم شاہد کپور نے اس سے انکار کردیا۔

اداکار کے مطابق وہ اپنی ذاتی زندگی کو میڈیا پر نمائش کے لیے پیش نہیں کرنا چاہتے۔

واضح رہے کہ ہولی وڈ میں مشہور شخصیات کا میگزینز کو اپنی شادی یا بچوں کی تصاویر فروخت کرنے کا فیشن عام ہے۔

ہولی وڈ اداکارہ اینجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے اپنی شادی کی تصاویر ہیلو میگزین کو فروخت کی تھیں جس سے حاصل ہونے والی رقم کو انہوں نے امدادی کاموں میں خرچ کیا۔

اس کے علاوہ یہ دونوں اداکار اپنے ہم شکل بچوں کی تصاویر بھی میگزینز کو فروخت کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امیتابھ بچن کو بھی ان کی پوتی کی تصاویر کے لیے ایک میگزین سے آفر موصول ہوئی تھی تاہم انہوں نے اس سے انکارکردیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website