لاہور (نیوز ڈیسک) معروف صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مسلم لیگ ن کے کئی رہنماؤں کی گرفتاری کا امکان ہے۔ میں آپ کو ان کے نام بھی بتا سکتا ہوں۔ میرے ذرائع کے مطابق جن کی گرفتاری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے اُن میں شاہد خاقان عباسی ، جاوید لطیف، رانا مشہور، خرم دستگیر، خواجہ آصف اور پرویز رشید شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مسلم لیگ ن کے کئی رہنماؤں کی گرفتاری کا امکان ہے۔ میں آپ کو ان کے نام بھی بتا سکتا ہوں۔ میرے ذرائع کے مطابق جن کی گرفتاری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے اُن میں شاہد خاقان عباسی ، جاوید لطیف، رانا مشہور، خرم دستگیر، خواجہ آصف اور پرویز رشید شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرویز رشید نے وفاقی وزیر رہتے ہوئے کچھ احکامات جاری کیے تھے جس پر نیب اسلام آباد تحقیقات کر رہا ہے البتہ شاہد خاقان عباسی، رانا مشہود اور جاوید لطیف کے خلاف تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں اور آنے والے دنوں میں ان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 19 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کے معاملے پر عدالت طلب کیا تھا۔نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی پیش کردہ ٹرسٹ ڈیڈ جعلی ثابت ہوئی۔ یاد رہے کہ ایون فیلڈ کیس میں فرد جُرم کے وقت جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کی چارج خارج کی گئی تھی۔ نیب نے مریم نواز کے خلاف جعلی دستاویزات پر ٹرائل کے لیے درخواست دی۔ نیب کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی پیش کردہ ٹرسٹ ڈیڈ جعلی ثابت ہوئی۔جس کے بعد احتساب عدالت کی جانب سے مریم نواز کو طلبی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔ مریم نواز کے خلاف جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کے معاملے پر مزید تحقیقات ہونے والی ہیں جبکہ ن لیگ کے دیگر رہنماؤں کے خلاف بھی مختلف کیسز میں تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے اسی لیے آئندہ چند دنوں میں مسلم لیگ ن کے اہم رہنماؤں کی گرفتاری کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔