اسلام آباد: گذشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔وزیراعظم عمران خان نے بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔تاہم جب وزیراعظم عمران خان اسمبلی ہال میں داخل ہوئے تو سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما شاہد خاقان عباسی قومی اسمبلی میں خطاب کر رہے تھے۔ عمران خان نے جیسے ہی اسمبلی میں انٹری دی تو تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کھڑے ہو کر اور ڈیسک بجا کر ان کا استقبال کیا جب کہ شاہد خاقان عباسی نے اپنی تقریر روک دی۔ جب وزیراعظم عمران خان اپنی سیٹ پر براجمان ہوئے تو شاہد خاقان عباسی نے دوبارہ تقریر شروع کی۔