counter easy hit

سابق وزیراعظم کے دور میں پی آئی اے کو تباہی کے دھانے پر پہنچایا گیا، جبکہ اسکی ذاتی ائرلائن مستحکم ہوگئی، وسیم شہزاد

بے نظیر بھٹو کی شہادت المیہ، دعا ہے پھر کبھی ایسا واقعہ رونما نہ ہو، مغربی ممالک نے بھی ریاست مدینہ کے اصول اپنائے، سینیٹر وسیم شہزاد

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت ملکی سیاست کا سب سے بڑ المیہ ھے۔ دعا ہے کہ پھر کبھی کوئی ایسا واقع رونما نہ ھو ۔ لیکن افسوس ھے کہ اس وقت کی حکومت نے اس کی تحقیات نہیں کروائیں نہ ذمہ داروں کو انجام تک پہنچایا۔ گزشتہ ادوار میں پی آئی اے، سٹیل مل یا دیگر اداروں میں سیاسی بھرتیاں ہوئیں اور میرٹ کی دھجیاں بکھیری گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا بھی ھوا کہ ایک وزیر اعظم کے دور میں پی آئی اے تباھی کے دھانے پر پہنچ گئی۔ لیکن ان کی ذاتی ایرلائین نہ صرف مستحکم ھوئی بلکہ ترقی بھی کی۔ حکومت مخالفت میں حزب اختلاف کو ملکی مفاد سے صرف نظر نہیں کرنا چاھییے۔ انھوں نے کہا کہ چاہ بہار میں ھمارا مفاد بھارت کے بجائے ایران کی موجودگی میں ھے۔ گوادر اور چاہ بہار ھماری ترقی کی منازل ھیں۔ ھماری کمیاں اور خامیاں بھلے موجود ھوں لیکن ھمارا رول ماڈل ریاست مدینہ ھے۔ انہوں نے کہا کہرول ماڈل بڑا ھو تو حوصلے اور عزائم بھی بڑے ھوتے ھیں۔ آپ جن ممالک کی مثالیں دیتے ہیں انہوں نے بھی ریاست مدینہ کے فلاحی اقدام اپنائے ھیں۔ ھم ان ممالک کے بجائے براہ راست ریاست مدینہ کی پیروی کرنے میں کوشاں ھیں ۔نیوکلیئر پروگرام اور کشمیر کی طرح سی پیک بھی مشترکہ قومی مفاد کا منصوبہ ھے۔ حکومت جو بھی رھے یہ منصوبہ جاری رھے گا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website