سپین (بیورو چیف)مسلم لیگ (ن)نوے کی دہائی کی سیاست کر رہی ہے اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات قائم کرکے اپنی غیر جمہوری اور آمرانہ سوچ کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سپین کے نائب صدر شاہد لطیف گجر نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو آمر پرویز مشرف کو ملک سے باہر بھیجا گیا دوسری طرف جمہوریت کے علم بردارسابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پر کرپشن کے الزامات لگا کر ان کانام ای سی ایل میں ڈال دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا اور آج بھی عوامی نمائندوں کے خلاف مقدمات قائم کرکے آمریت کی راہ ہموار کر رہی ہے جبکہ ان کا اپنا دامن کرپشن سے داغدار ہے اور پانامالیکس نے وزیر اعظم اور ان کے شہزادوں کی کرپشن عیاں کر دی جسکا ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔ انہوں نے اعلیٰ عدلیہ اور مقتدر حلقوں سے مطالبہ کیا کہ علی حیدر گیلانی کی بازیابی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔