سپین(بیورو چیف)حکمران اللہ کی پکڑ میں ہیں، بار بار معجزے نہیں ہوتے ، اب بددیانت اور نااہل حکمرانوں کو جانا ہی ہو گا۔ بار بار قوم سے خطاب کی بجائے نواز شریف مستعفی ہو جائیں اور کرپشن کی تحقیقات ہونے دیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سپین کے نائب صدر شاہد لطیف گجر نے میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت معاملے کو طول دینا چاہتی ہے لیکن اب ایسا ممکن نہیں کیونکہ سب جماعتیں اس معاملے پر خاموش نہیں رہیں گی۔