سپین(بیورو چیف)پیپلزپارٹی ہمیشہ مزدوروں اور محنت کشوں کے لئے آواز اٹھاتی رہی ہے۔ ناکام حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے مزدور کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سپین کے نائب صدر شاہد لطیف گجر نے یس اُردو سے کیا،انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے مزدوروں کے لیے جو خدمات سرانجام دیں وہ کبھی نہیں بھلا ئی جا سکتیں۔بھٹو شہید کا فلسفہ مزدور کو اس کا حق دینا تھا۔بھٹو شہید نے مزدوروں کو باقاعدہ فیکٹریوں اور کارخانوں میں شراکت داری دی۔ اس کے علاوہ سوشل سکیورٹی ،جہیز فنڈ اور لاتعداد فوائد مزدور کو حاصل ہیں۔حکومت نجکاری کی پالیسی پر عمل پیرا ہو کر غریب کا قتل عام کر رہی ہے