سپین(بیورو چیف)ترقی کے دعویداروں کی کرپشن اورشوبازیاں عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتیں:ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سپین کے نائب صدر شاہد لطیف گجر نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ، حکو مت کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جارحانہ رویہ اختیار کیا جا ئیگا،قوم کو میٹرو بس یا اورنج لائن ٹرین جیسے منصوبوں کی نہیں بجلی اور گیس کی ضرورت ہے معاشی ترقی و خوشحالی کے دعویداروں کی کرپشن اورشوبازیاں عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتیں ،میاں برادران اور انکے حواری لوٹ مار کی تمام حدیں پھلانگ کر ریکارڈ قائم کر رہے ہیں ،تحقیقاتی ادارے غفلت کی نیند سو رہے ہیں