counter easy hit

ڈرون حملہ پاکستان کی سلامتی ،آزادی ،خودمختاری کے منافی ہے،شاہد لطیف گجر

Shahid Latif Gujjar

Shahid Latif Gujjar

سپین(بیورو چیف) ڈرون حملہ پاکستان کی سلامتی ،آزادی ،خودمختاری کے منافی ہے۔ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف جب اپوزیشن میں تھے تووہ ڈرون حملوں کی سخت مخالفت کررہے تھے ڈرون حملوں پر ان کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ بلوچستان میں ڈرون حملے کے بعد حکومت نے معاملہ اجاگر نہیں کیا۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سپین کے نائب صدر شاہد لطیف گجر نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ علاقائی امن کیلئے ڈرون حملے روکنے ہونگے اور حکومت کو امریکہ سے دوٹوک بات چیت کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی کمزور خارجہ پالیسیوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے پاکستان ڈرون حملوں کا معاملہ یو این او میں اٹھائے