سپین(بیورو چیف) جنرل راحیل شریف نے تشخیص کر کے مرض کا علاج شروع کردیا ہے ، جنرل راحیل شریف نے ملک وقوم کو کھوکھلا کرنے والی کرپشن کی مرض کی نہ صرف تشخیص کر لی ہے بلکہ اسکا علاج بھی شروع کر دیا ہے یہی کرپشن کے کینسر کا علاج ملک وقوم کی ترقی کی ضمانت ہے۔ ان خیالات کا اظہار شاہد لطیف گجر نائب صدر پی پی پی سپین نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ کرپشن اور ناانصافی کے ناسور کا بہت پہلے علاج اور خاتمہ ہو جاتا تو آج وطن عزیز دنیا کے دیگر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوتا۔ اگر اب بھی کرپشن کے خاتمے کے لئے شروع ہونے والا عمل بلا امتیازجاری رہاتو ملکی خزانہ دولت اور جیلیں کرپٹ افراد سے بھر جائیں گی