سپین(نمائندہ خصوصی) وفاقی بجٹ میں غریب عوام کے لئے کوئی ریلیف نہیں،ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سپین کے نائب صدر شاہد لطیف گجر نے ایک ملاقات میں نمائندہ یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ، بجٹ مایوس کن اور غریب دشمن ہے ، ٹیکسوں کی بھرمار مہنگائی کی نئی لہر لائے گی۔