سپین(بیورو چیف)ٹی او آرز کے حوالے سے ڈیڈلاک کاخاتمہ کرنا حکو مت کی ذمہ داری ہے،ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سپین کے نائب صدر شاہد لطیف گجر نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ لیکن حکومت کا غیرسنجیدہ رویہ نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ احمقانہ ہے۔ملک وقوم کامستقبل داؤ پرلگاہوا ہے حکومت وزیراعظم اوران کی فیملی کوبچانے میں لگی ہوئی ہے۔