سپین (بیورو چیف)پانامہ پیپرز سامنے آنے کے بعد وزیر اعظم حکومت کرنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں لہذا مستعفی ہو کر انکوائری میں شامل ہوں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سپین کے نائب صدرشاہد لطیف گجر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا موجودہ حکومت نے کرپشن کے معاملات کو الجھانے کیلئے کمیشن کے ایسے ٹی او آرز مرتب کیے ہیں جن کے تحت تحقیقات کا پانچ سال میں بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا