سپین)بیورو چیف) 5 جولائی ملکی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر منانا کسی ایک سیاسی جماعت کے ساتھ منسوب نہیں رہنا چاہئے یہ غیر جمہوری ، غیر آئینی قدم غریب عوام کو اْن کے حقوق سے محرومی کی ایک گہری سازش تھا۔ان خیالات کا اظہار شاہد لطیف گجر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی سپین نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ آئین کی بالا دستی اور جمہوریت کی سرفرازی کیلئے نہایت ضروری ہے کہ ہر قسم کے غیر جمہوری اقدام کو ہمیشہ کیلئے نا قابل قبول قرار دیا جائے