سپین (بیورو چیف)پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں ، کسانوں ، ہاریوں اور محنت کشوں کو حقوق کی فراہمی کے لئے جدوجہد کی ، اس کے برعکس صنعتکاروں نے ہر بار حکومت میں آ کر مزدوروں کا خیال کرنے کی بجائے انہیں لوہے کی بھٹیوں میں پگھلانا ہی اپنا نصب العین سمجھا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سپین کے نائب صدر شاہد لطیف گجر نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ یکم مئی مزدوروں کی عظمت کو سلام پیش کرنے کا دن ہے۔