اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر شاہد مسعود کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست پر وفاق اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں پی ٹی وی کرپشن کیس میں گرفتار اینکرپرسن ڈاکٹر شاہد مسعودنے ضمانت بعدازگرفتاری کیلئے درخواست دائر کردی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں پی ٹی وی کرپشن کیس میں گرفتار اینکرپرسن ڈاکٹر شاہد مسعودنے ضمانت بعدازگرفتاری کیلئے درخواست دائر کردی۔اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے درخواست کی سماعت کی ۔عدالت نے سماعت19 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے وفاق اورایف آئی اے کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ شاہد مسعود کو پیپلزپارٹی کے دور میں سابق صدر آصف زرداری نے چیئرمین پی ٹی وی لگایا تھا، ان پر بطور ایم ڈی پی ٹی وی جعلی کمپنی کے ساتھ کرکٹ میچز کا نشریاتی حقوق کا معاہدہ کرنے کا الزام ہے۔واضح رہے کہ شاہد مسعود نے زینب قتل کیس میں بھی مجرم عمران کے بیرون ملک اکاؤنٹس کا دعویٰ کیا تھا جس پر چیف جسٹس پاکستان نے ازخودنوٹس لیا تھا تاہم اینکر اپنا دعویٰ درست ثابت نہیں کرسکے تھے جس پر انہوں نے عدالت سے معافی مانگی اور جب کہ عدالت نے ان کے پروگرام پر تین ماہ پابندی عائد کی تھی۔