لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)ممتازکاروباری شخصیت وپاکستان تحریک انصاف کے راہنماء شاہدمنیربٹ نے کہاہے کہ پنجاب کے حکمرانوںنے اربوں روپے میٹروبس اور اورنج لائن منصوبوں پر خرچ کرنے کی بجائے کچھ پیسہ پنجاب پولیس کے لیے جدید اسلحہ اور ان کے کھانے پینے کے لیے رکھا ہوتا تو 9 پولیس اہلکار شہید ہونے سے بچ سکتے تھے،مینار پاکستان کے نیچے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے دستی پنکھے پکڑ کر بیٹھنے والے وزیر اعلیٰ پنجاب کے تمام دعوے جھوٹ ثابت ہوئے ،انہوں نے کہا پنجاب حکومت نے اپنی من مانیوں کے عوض ہزاروں لوگوں کو بے گھر کردیا اور اربوں کے ناقص منصوبوں سے من پسند ٹھیکیداروں اور اپنے منتخب امیدواروں کو خوش کیا، انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین عمران خان ڈاکوؤں اور گلو بٹو کے تمام گینگ ختم کرکے عوام کی حکمرانی قائم کرینگے۔