counter easy hit

اگلے انتخابات میں بھی پی ٹی آئی بھاری اکثریت حاصل کریگی، باریاں لینے والے منہ کی کھائیں گے، شاہدہ امجد وڑائچ

 

اگلے انتخابات میں بھی پی ٹی آئی بھاری اکثریت حاصل کریگی، باریاں لینے والے منہ کی کھائیں گے، شاہدہ امجد وڑائچ

پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف فرانس کی مرکزی راہنما شاہدہ امجد وڑائچ نے حکومت گرنے کی پیشنگوئیاں کرنے والوں کو بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جتنی بار بھی انتخابات ہونگے تحریک انصاف اور عمران خان ہی بھاری اکثریت حاصل کریں گے۔ عوام اس کرپٹ کلچر سے تنگ آچکے ہیں۔

گزشتہ حکومتیں دھاندلی کی تحقیقات سے بھاگتی رہیں اور مڈ ٹرم جیسی جمہوری ضروریات کا راستہ روکتے رہے ایسے لوگوں کو ابھی تک ملک اور قوم کیلئے سنجیدہ ہونے کا خیال نہیں آیا۔ تحریک انصاف عوام کے دلوں کی حکمران ہے اور انشااللہ عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے کرپشن اور تمام سماجی برائیوں کا خاتمہ کر کے دم لے گی۔

 

 

Shahida Amjad Warraich, central, leader, PTI, France