اسلام آباد میں آج 20 رمضان المبارک کو یوم شہادت علی رضی اللہ عنہ کا جلوس نکالا جائے گا جس کے لیے ٹریفک پلان ترتیب دے دیا گیا۔

سہ پہر3 بجے تا شام 30: 7 بجے تک ٹریفک ک متبادل راستے فراہم کیے جائیں گے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق پریس کلب انڈرپاس ٹریفک کے لیے بند رہے گا، سپرمارکیٹ سے آبپارہ، میلوڈی جانے والے ایمبیسی اور سہروردی روڈ استعمال کریں۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ گلی نمبر 54 جی سکس فور ٹریفک کے لیے بند ہوگی، شہیدملت سےآنےوالےگلی نمبر57 سے ایمبیسی یا میونسپل روڈ سے آب پارہ میلوڈی جا سکتے ہیں۔
لال مسجد چوک سے شہید ملت روڈ جانے والا روڈ بند ہو گا، میونسپل روڈ سے آنے والوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ میلوڈی جی پی او چوک اور شہداء چوک استعمال کریں۔








