پشاور ……خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر شہرام خان ترکئی نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں صوبائی حکومت کے اصلاحاتی اقدامات پر عملدرآمد پراطمینان کااظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ ریفامز ایکٹ کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے دورے کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں شہرام ترکئی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے پہلی بار شعبہ صحت میں اصلاحات لانے عزم کیاہے اور تبدیلی لانے کے لئے حقیقی معنوں میں نتیجہ خیز اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں نظر آنے والی تبدیلی اس بات کاواضح ثبوت ہے کہ صحت کے شعبے میں موجودہ صوبائی حکومت کے اصلاحاتی اقدامات درست ہیں جن کا دائرہ صوبے کے دیگرہسپتالوں تک بڑھایا جائے