ممبئی: فلم کے تیسرے حصے بارے سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں، جلد اس حوالے سے کام شروع کر دیا جائے گا: فلمساز
بھارتی فلمساز رتیش سدھوانی نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ڈان کا تیسرا سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹریو میں فلمساز سدھوانی سے ان کی فلم ڈان کے تیسرے سیکوئل کے حوالے سے سوال کیا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ فلم کا تیسرا سیکوئل بنانے کے لئے پر امید اور خوش ہوں، جب ہم نے فلم کا پہلا سیکوئل بنایا تو ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ اس کا دوسرا سیکوئل بھی بنایا جائے گا مگر اب سوشل میڈیا پر صارفین کے اصرار کرنے اور بے پناہ مطالبے پر ڈان کا تیسرا حصہ بنانے کے بارے میں بہت سنجیدگی سے سوچنا شروع کر دیا ہے اور بہت جلد فلم پر کام شروع کردیں گے۔