چیئرمین پی سی بی بھی کرسی چھوڑنے کو نہیں تیار۔ کہتے ہیں استعفیٰ دیا نہ ہی کسی کو بورڈ سے نکالا ہے۔
لاہور: (یس اُردو) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے اپنے استعفیٰ کے حوالے سے میڈیا میں گردش کرنیوالی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا میں نے کوئی استعفی نہیں دیا اس خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے کہا میں انتخاب عالم کی رپورٹ پڑھ کر ہی کوئی ایکشن لوں گا۔ اس سے پہلے کوئی فیصلہ نہیں کر سکتا۔ واضح رہے آج چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے مستعفی ہونے کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ انہوں نے نجم سیٹھی کے درمیان ہونیوالی میٹنگ میں استعفیٰ دینے کی پیشکش کی کہ اگر ان کے جانے سے کرکٹ کے حالات بہتر ہوتے ہیں تو وہ جانے کو تیار ہیں