پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے کہا کہ کھلاڑی میچ کو اپنے اعصاب پر سوار نہ کریں بغیر دباﺅ کے کھیلنا ہو گا۔
لاہور: (یس اُردو) پی سی بی چیئرمین شہریار خان کی نظریں پاک بھارت مقابلے پر لگی ہوئی ہیں ۔ پاک بھارت میچ کے حوالے سے پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے گرین شرٹس کو نیک خواہشات کا پیغام دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مقابلہ بہت بڑا ہے لیکن کھلاڑیوں کو بغیر دباﺅ کے کھیلنا ہو گا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہ اس اہم میچ کو لے کر کھلاڑیوں کو نروس نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس میچ کو اپنے اعصاب پر سوار نہ کریں، نڈر ہو کر کھیلیں اور جوش کے بجائے ہوش سے میدان میں فائٹ کریں۔ انہیں امید ہے کہ پاکستان ٹیم ایشیا کپ کا یہ اہم ترین میچ جیت لے گی۔