ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس )بڑھتی ہوئی آبادی کے مضر اثرات ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ کا باعث بن رہے ہیں ۔محکمہ بہبودآبادی اور اس کے دیگر معاون ادارے ملک کو ترقی کے سفر پر گامزن کرنے کے لیے چھوٹے خاندان کی افادیت کے متعلق عوام الناس میں شعور و آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔چھوٹا خاندان وقت کی ضرورت بنتا جا رہا ہے۔محکمہ بہبود آبادی ننکانہ شیخوپورہ کے زیر اہتمام ایک آگاہی واک میں مقررین شہزاد اسلم باجوہ ڈسٹرکٹ آفیسر بہبود آبادی شیخوپورہ عاصم نواز چیمہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفسیر طاہر علی تحصیل آفیسر ننکانہ نے چھوٹے خاندان کی افادیت کے حوالے سے شعور و آگاہی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ واک میں فلاحی مراکز کے عملہ ،سوشل موبلائزر،محکمہ صحت کی طرف سے ایل ایچ وی،ایل ایچ ڈبلیو،سول ڈیفنس کے علاوہ مقامی این جی او پہچان ویلفےئر اور خواجہ اویس فاؤنڈیشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ای ڈی او صحت ڈاکٹر محمد اسلم رندھاوا،ڈسٹرکٹ آفسیر سول ڈیفنس محمد مبشر ربانی،اختر رسول جنجوعہ، منیجر میری سٹوپس جمال الدین بھی موجود تھے۔یہ ریلی تحصیل آفس بہبود آبادی سے شروع ہوکر ریلوے سٹیشن پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ۔واک کے شرکاء نے بہبود آبادی کے متعلق پیغامات کے کتبے اٹھا رکھے تھے۔