پیرس(نمائندہ خصوصی)موجودہ حکمرانوں نے ملک کا بیڑا غرق کر کے رکھ دیا۔ حکمرانوں نے قوم کی جان نہ چھوڑی تو عیدالفطر کے بعد عمران خان کی قیادت میں دمادم مست قلند ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار شہزاد خادم میڈیا انفارمیشن سیکرٹری پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ 2017ء عام انتخابات کا سال ثابت ہو گا۔تحریک انصاف اقتدار میں آ کر کرپٹ حکمرانوں سے پائی پائی کا حساب لے گی۔