شکرگڑھ (یس ڈیسک) نارووال کی تحصیل شکر گڑھ سیکٹر پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کی زد میں آکر 16سالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نارووال کی تحصیل شکر گڑھ سیکٹر پر بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں قریب ہی موجود گھر کی چھت پر کھڑی 16 سالہ سمیرا شدید زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈکواٹر اسپتال متنقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگئی۔
چند روز کے دوران بی ایس ایف کی بلا اشتعال فائرنگ سے اب تک دو رینجرز اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں۔