لاہور (یس ڈیسک) شکرگڑھ سیکٹر پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ پاکستان رینجرز بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔
بھارتی سیکیورٹی فورسز شکرگڑھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کررہی ہے اس کے علاوہ بھارتی فورسز نے سنبل پوسٹ سے 4 مارٹر گولے فائر کئے جو پاکستانی علاقے ابیال ڈوگر میں گرے۔
چناب رینجرز کی جانب سے بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے 5شہری جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔