آزادی کشمیر کی منزل قریب، انشااللہ جلد قائد اعظم کے پاکستان کی شہ رگ انتہا پسند مودی کے خونی پنجوں سے آزاد ہوگی، شکیل احمد بھٹی
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پیرس کے معروف بھٹی مرچ مصالحہ ریسٹورنٹ اینڈ سویٹس کے ڈائریکٹر شکیل احمد بھٹی نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم وتشدد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ظلم کی اندھیری رات بہت جلد ختم ہوگی۔ انشااللہ آزادی کشمیر کی منزل دن بدن قریب ہوتی جارہی ہے اورضرور قائد اعظم ؒ کے خواب پاکستان کی تعبیر کی طرح ان کے کہے ہوئے الفاظ کشمیر ہماری شہ رگ ہیے کی بھی قدرت لاج رکھے گی اور انتہا پسند مودی اپنے انجام کو پہنچے گا اور انتہا پسندوں کے خونی پنجوں سے وادی کشمیر انشااللہ جلد آزاد ہوگی۔