چیئرمین بلدیہ لالہ موسیٰ ندیم اصغر کائرہ کی گرانقدر خدمات کی وجہ سےبہت جلد انشااللہ لالہ موسیٰ تیزی سے ترقی کرنے والے شہروں میں سرفہرست ہوگا، شکیل احمد قریشی
لالہ موسیٰ (یس اردو ڈاٹ کام رپورٹ) شکیل احمد قریشی جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ چیئرمین بلدیہ لالہ موسیٰ ندیم اصغر کائرہ ایک ویژنری سیاستدان اور بہت اچھے منتظم ہیں ان کی کوششوں سے لالہ موسیٰ میں صحتمندانہ سرگرمیوں کو فروغ مل چکا ہے۔ جی ٹی روڈ کو خوبصورت اور شہر کو صاف سھترا رکھنے کیلئے ان کی کوششوں کا ہر خاص و عام معترف ہے۔
ندیم اشرف کائرہ نے شہر میں ہسپتالوں اور تفریح گاہوں کے قیام کیلئے جو گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔ اس لئے آج لالہ موسیٰ میں ترقی کا عمل تیز ترین ہے۔ انہوں نے جس ایمانداری اور جانفشانی سے کام کیا اس سے شہریوں کی مسائل میں بڑی حد تک کمی آئی ہے
انشااللہ چیئرمینن بلدیہ لالہ موسیٰ کی کوششوں سے لالہ موسیٰ تیزی سے ترقی کرنے والے شہروں میں سرفہرست ہوگا۔ چیئرمین بلدیہ لالہ موسیٰ نے تفریحی پارکوں کو ماڈل بنانے کے لیے خوبصورت بنانے پر تیزی سے عمل درآمد کروایا ہے اس سلسلہ میں شہر میں موجود فیملی پارک اور پبلک پارک میں ازسر نو سہولتوں کی فراہمی،جھولوں کی تنصیب،گراس اور پھولدار پودے لگوانے کیلئے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں