جرمنی (انجم بلوچستانی سے) گزشتہ دنوں پاک پریس کلب فرانس کے صدر، نمائندہ ARY فرانس، مشہور صحافی اور معروف سماجی شخصیت چوہدری شبیر بھدر قضائے الہی سے پاکستان میں انتقال کر گئے۔
وہ ایر فرانس کی ملازمت سے ریٹائر ہونے کے بعد اپنا زیادہ وقت پاکستان میں گزارتے تھے۔انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے بھدر میں ادا کی گئی اور وہیںانکی تجہیز و تکفین ہوئی۔ اس اندوہناک اطلاع پرفرانس میں مقیم ان کے اہل خانہ اور احباب سکتہ میں پڑ گئے۔انکے اہل خانہ فوری طور پر پاکستان روانہ ہو گئے۔مرحوم نے دو بیٹے اور تین بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔ اس خبر پر افسوس کرتے ہوئے فرانس کے پاکستانی سیاسی،صحافتی اور سماجی حلقوں نے میڈیا کے ذریعہ اپنے خیالات کاظہار کیا۔
اس موقعہ پرعالمی صدرایشین پریس کلبز ایسوسی ایشنAPCAانٹرنیشنل شکاگو/برلن ، رہنما و چیف کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک یورپ، چیرمین ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی، تحریک منہاج القرآن کے میڈیاکوآرڈینیٹربرائے یورپ اور کشمیر فورم انٹرنیشنل کے عالمی چیرمین محمد شکیل چغتائی نے اپنا انٹرنیشنل کی وساطت سے اردو ذرائع ابلاغ کو بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ ”مجھے فرانس کے نامور صحافی،سیاسی و سماجی رہنما ،صدر پاک پریس کلب چوہدری شبیر بھدر کی ناگہانی وفات پر انتہائی افسوس ہوا۔شاید اللہ کی مرضی یہی تھی۔اتنا عرصہ دیار غیر میں بسر کرنے کے بعد وطن کی مٹی انہیں کھینچ کر اپنے آبائی علاقہ میں لے گئی۔جہاں اب انکا مدفن ہے۔مجھے انکے اہل خانہ کے غم کا مکمل احساس ہے اور میں اس دکھ کی گھڑی میں انکے شانہ بشانہ ہوں۔
میں APCAانٹرنیشنل،PATوTMQیورپ،AGRS اورKFIکے تمام اراکین،رفقا ء اور عہدیداران کی جانب سے تعزیت پیش کرتا ہوں اوراللہ پاک کے حضور دعاگو ہوں کہ وہ انکے عزیز و اقارب، دوستوں اور بچوں کو دائمی صبر نصیب کرے اور ہمت و استقامت عطافرمائے۔ آمین۔ میری جانب سے دل کی گہرائیوں سے تعزیت قبول فرمائیں۔”