عالمی شہرت یافتہ کولمبین سنگر شکیرا40 برس کی ہوگئیں،شکیرا ازابیل 2فروری 1977کو کولمبیا میں پیدا ہوئیں ۔
Shakira at 40 years
ان کے ہسپانوی اور انگریزی زبان میں گائے ہوئے گانوں اور منفرد اسٹائل کی ڈانسنگ نے لوگوں کو ان کی طرف متوجہ ہونے پرمجبور کر دیا۔ فیفاورلڈ کپ 2010کے گانے’’واکا واکا‘‘نے انھیں شہرت کے آسمان پر پہنچا دیا۔ کولمبین سنگر شکیرا کو ہالی ووڈ واک آف فیم میں بھی شامل کیا جاچکاہے،جبکہ انھیں گریمی اورایم ٹی وی میوزک سمیت کئی ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔