لاہور: عالمی شہرت یافتہ کولمبیئن گلوکارہ شکیرا کی جانب سے اسرائیل میں میوزیکل کنسرٹ میں حصہ لینے سے انکار کی خبریں محض افواہ نکلیں۔ فلسطینی ویب سائٹ پیلسٹائین کرونیکلز کی رپورٹ کے مطابق فلسطین میں ثقافت کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیم کی درخواست پر گلوکارہ شکیرا نے کنسرٹ کرنے سے انکار کردیا۔
فلسطینی تنظیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ’ ہم شکیرا کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے پُر زور اصرار پر اسرائیلی میں کنسرٹ کرنے سے انکار کردیا۔
ادھر ایک اسرائیلی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق شکیرا کا تل ابیب میں کنسرٹ میں حصہ لینے سے انکار کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں ار ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ اسرائیلی ویب سائٹ کا مزید کہنا تھا کہ شکیرا کے کنسرٹ کے منتظمین واضح کیا کہ شکیرا کا اس سال تل ابیب میں پرفارمنس شیڈول ہی نہیں تھی۔ منتظم کا کہنا تھا کہ شکیرا کے حوالے سے غلط خبریں گردش کر رہی ہیں جبکہ کولمبیئن گلوکارہ کا اسرائیل میں کنسرٹ شیڈول نہیں ہے، تاہم امید ہے کہ شکیرا مستقبل میں اسرائیل میں اپنے شو کری
خیال رہے کہ شکیرا کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ وہ لبنان میں 13 جولائی کو شو کریں گی، جس کے حوالے سے ان کی ویب سائٹ کا دعویٰ تھا کہ اس کنسرٹ میں تقریباً 14 ہزار سے زائد شائقین کے آنے کی امید ہے۔