counter easy hit

ئی پاس سڑک کے دونوں ا طراف مردہ جانور پڑے نظر آتے ہیں

Shall come to the road

Shall come to the road

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)بائی پاس سڑک کے دونوں ا طراف مردہ جانور پڑے نظر آتے ہیں اور ان سے بیحد بدبو آتی ہے صبح سیر کیلئے آنیوالے افراد کی حالت خراب ہونے لگی اور بعض کو تو الٹیاں بھی آنے لگیں عوام سراپا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق بائی پاس روڈ دھولر چوک سے لیکر مانگٹانوالہ روڈ کے دونوں اطراف مردہ جانور پڑے نظرآتے ہیں جن میں گھوڑے ، کتے، چھترے اور دیگر جانور شامل ہیں اس کے علاوہ صبح کے وقت سڑک پر آوارہ کتوں کی بھی بھر مار دیکھنے میں �آتی ہے جبکہ صبح کے وقت سیر کیلئے آنیوالے مرد، خواتین اور بچوں کو بہت تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ ان مردہ جانوروں سے بہت گندی بدبو آتی ہے جس سے بعض افراد کو تو الٹیاں آنے لگیں اور کچھ کی حالت خراب ہونا شروع ہوگئی سیر کیلئے آنیوالے افراد کا کہنا تھا کہ صبح کے وقت انسان اپنے آپ کو فریش کرنے کیلئے اور تازہ صاف ستھری سانس حاصل کرنے کیلئے سیر کرتا ہے لیکن جب ہم اس سڑک پر آتے ہیں تو بجائے فریش ہونے اور تازہ سانس حاصل کرنے کے ہمیں گندی بد بو کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور سڑک کے دونوں اطراف مردہ جانور پڑے نظر آتے ہیں یہ جانور پچھلے کئی دنوں سے پڑے ہیں یہ ٹی ایم اے کی نااہلی ہے جو کہ ابھی تک اس کو اٹھا کے کہیں دور نہ پھینک سکی ہے اس سے تو ہم تندرست ہونے کی بجائے مزید بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ہم ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خاں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بائی پاس روڈ دھولر چوک سے لیکر مانگٹانوالہ روڈ سڑک کے دونوں اطراف پڑے مردہ جانور وں کو اٹھانے کیلئے فل الفور ٹی ایم اے ننکانہ کو احکامات جاری کیے جائیں کہ وہ ان مردہ جانور وں کو اٹھا کر کہیں دور پھینکیں تاکہ ہم آسانی سے صبح کی سیر کرسکیں