اسلام آباد: موبائل سروس کمپنی یوفون نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے مبینہ طور پر غیرقانونی نیکسٹ جنریشن موبائل سروس (4 جی/ایل ٹی ای) کی فراہمی سے متعلق شروع کی گئی انکوائری کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں یوفون حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ نیب نے ان کی انتظامیہ کو ہراساں کرنے کے لیے انکوائری کا آغاز کیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ قومی احتساب بیورو یوفون سے ایل ٹی ای سروس کی اجازت سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے جو کہ پہلے سے موجود ہیں اور انہیں موبائل کمپنیوں کے ریگولیٹر سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ یوفون نے دعویٰ کیا کہ مذموم مقاصد کے تحت انکوائری کا آغاز کیا گیا اور عدالت سے طلبی کا نوٹس منسوخ کرنے کی استدعا کی۔ درخواست میں یوفون کی جانب سے قومی احتساب بیورو ، پی ٹی اے اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فریق بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نیب نے یوفون کے چیف ریگولیٹری ہیڈ نوید بٹ کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی انتظامیہ کیخلاف پی ٹی ایم ایل / یوفون کو غیرقانونی طور پر 4 جی/ ایل ٹی ای سروس کی اجازت دینے سے متعلق انکوائری میں طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔ نوٹس میں کہا گیا تھا کہ ’ متعلقہ اتھارٹی قومی احتساب آرڈیننس 1999 کے تحت ملزمان کی جانب سے کیے گئے جرم سے آگاہ ہے‘۔
نیب کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں مزید کہا گیا تھا کہ انکوائری میں یہ انکشاف سامنے آیا کہ ’پی ٹی ایم ایل / یوفون کو 4 جی /ایل ٹی ای سروس متعارف کروانے کی اجازت غیر قانونی طور پر ٹیکنالوجی نیوٹریلٹی کی نیلامی کے بغیر دی گئی۔دوسری جانب خبر کے مطابق پاکستان کا نمبر ون ڈیٹا نیٹ ورک زونگ 4 جی اپنے صارفین کو بے مثال سیلولر اور موبائل رابطہ کی خدمات وسہولیات فراہم کرنے کے شعبہ میں اپنی قیادت کا لوہا منوا چکا ہے یہ پاکستان کی پہلی اور واحد کمپنی ہے جس نے گیارہ ہزار سیل سائٹس کی تنصیب کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ زونگ 4 جی نے نہ صرف ملک کے شہروں بلکہ دوردراز کے دیہی علاقوںمیں بھی 4 جی صارفین کی سب سے بڑی تعداد کو بلا تعطل نیٹ ورک کی سہولت بہم پہنچائی ہے ، پاکستان میں 4 جی نظام حیات کی ترویج کے لئے زونگ 4 جی کی خدمات و سہولیات نے ایک قابل ذکر کردار ادا کیا ہے اور اس ضمن میں زونگ 4 جی ایک فعال ترین کردارادا کر رہا ہے۔ زونگ 4 جی ایک مستقل اور مسلسل جدت پر مبنی انقلاب کے ذریعے مستحکم 4 جی نظام حیات کی پیداوار کے ہدف پر نگاہیں جمائے ہوئے ہے۔
زونگ 4 جی کی جانب سے 4 جی کا پھیلائو ہمیشہ کی طرح جارحانہ خطوط پر رواں دواں ہے ، اور یہ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ پاکستان کو جدت کے سفر پر گامزن کرنے کے لئے زونگ 4 جی صف اول میں کھڑا ہے۔ “ہم اس بات کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کرتے ہیں کہ ہماری موجودہ 4 جی سائٹس کی تعداد گیارہ ہزار سے متجاوز کر چکی ہے۔ ہم 4 جی نظام حیات کی تعمیر کے لئے مسلسل سرمایہ کاری کرتے رہیں گے اور ہم اپنے صارفین کو سب سے اہم سمجھتے ہیںاور صارفین کو جدید ترین خدمات فراہم کرتے رہیں گے تاکہ وہ بلاتعطل مواصلاتی رابطہ سے لطف اندوز ہو سکیں اور بین الاقوامی طور پرجدید ترین 4 جی خدمات کے تجربہ حاصل کر سکیں۔ ”کمپنی کے ترجمان نے کہا صارفین ایسوسی ایشن آف پاکستان کا “بیسٹ 4 جی سروسز” ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد (یہ ایوارڈ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے ہاتھوں عطا کیا گیا تھا) زونگ 4 جی بلا شبہ پاکستان کی مارکیٹ میں ایک قائدانہ حیثیت سے غالب ہوچکا ہے