دبئی(ویب ڈیسک) بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے وطن کے سفیر ہوتے ہیں۔ اور ملکی معاشی ترقی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا اہم کردار ہوتا ہے۔ایک اندازے کے مطابق بیرون ملک کام کرنے والے پاکستانیوں کی تعداد تقریبا ایک کروڑتک ہے۔وہیں ان کی غلط حرکات کی وجہ سے ملک کی بدنامی بھی ہوتی ہے ایسا ہی ایکواقعہ دبئی میں پیش آیا جہاں ایک پاکستانی شخص کو 14سالہ بھارتی لڑکی کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گلف نیوز کے مطابق یہ شخص پانی گھروں پر پہنچانے کا کام کرتا تھا۔ واقعے کے روز وہ البرشا کے علاقے میں ایک بھارتی خاندان کے گھر پانی دینے گیا تو وہاں 14سالہ لڑکی کو اکیلا پا کر اس کے ساتھ مبینہ طور پر دست درازی کرنے کی کوشش کی۔ اس لڑکی نے اپنے والدین کو بتایا کہ ”جب وہ شخص گھر پر آیا تو اس نے مجھے ایک گلاس پانی دینے کو کہا۔ جب میں گلاس لے کر آئی تو اس نے میرا ہاتھ پکڑ لیا اور بوسہ لینے کی کوشش کی۔اس نے مجھے کہا کہ وہ مجھے رقم دے گا اگر میں اسے ایک تحفہ دوں۔ یہ کہہ کر اس نے میرے ہونٹوں کی طرف اشارہ کیا۔ یہ دیکھ کر میں زور سے رونے اور چیخنے لگی ۔ جس پر وہ ڈر کر باہر بھاگ گیا۔ رپورٹ کے مطابق 32سالہ ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے جہاں 24اکتوبر کو اس مقدمے کا فیصلہ سنایا جائے گا۔ایک اور خبر کے مطابق دبئی پولیس نے ایک سْپر مارکیٹ کے سیلز مین کو پانچ سالہ بچی سے غلط حرکات کرنے اور اس کی تصویریں بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ بچی کے والدین کی جانب سے 38 سالہ بھارتی شہری پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اْس نے بچی کے گال کو چْوما اور اس کی تصویریں بھی بنائیں۔ بچی اپنی گھریلو ملازمہ کے ساتھ کچھ خریداری کے سلسلے میں سْپر مارکیٹ میں آئی تھی۔