پیرس(نمائندہ خصوصی)بجٹ کو عوامی دستاویز قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار شمروز الہیٰ گھمن چیئرمین ایڈوائزری کونسل مسلم لیگ ن یوتھ ونگ یورپ نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ نے وزیر اعظم کی ہدایت پر عوام اور کسان دوست بجٹ پیش کر کے نئی تاریخ رقم کر دی ہے جس کے اثرات بہت جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں معاشرے کے تمام طبقات کو ریلیف دینے کی شعوری کوشش کی گئی ہے خاص طور پر کسانوں ‘ صنعت کاروں‘ ایکسپورٹرز‘ مزدوروں اور ملازمین کو خوب نوازا گیا ہے