پیرس(نمائندہ خصوصی)صوبائی تعصب پھیلانا پیپلز پارٹی کی عادت ہے ، حاجیوں کی جیبیں کاٹنے والے سر سے پاؤں تک کرپشن میں لتھڑے ہوئے ہیں۔ زرداری کے فرزند میں قابلیت نہیں ہے کہ کسی سیاسی جماعت کے چیئرمین کے طور پر کام کر سکیں،عوام وفاق کو توڑنے کی بات کرنے والوں کومنہ توڑ جواب دیں گے ، ان خیالات کا اظہار شمروز الہیٰ گھمن چیئرمین ایڈوائزری کونسل مسلم لیگ ن یوتھ ونگ یورپ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف وفاق کی علامت ہیں ،ان کا دل پورے پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے۔