پیرس(عمیر بیگ)دھرناوالوں کی سیاست کاخاتمہ ہوچکا ہے،مسلم لیگ (ن) کے ترقیاتی ایجنڈے سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یورپ کے کو آرڈٰنیٹر شمروز الہیٰ گھمن نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ سچی عوامی خدمت کی وجہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن)کا گراف بلند ہو رہا ہے