پیرس(عمیر بیگ)پشاور میں ضمنی الیکشن میں(ن) لیگ کی کامیابی نے ثابت کردیا ہے کہ عمران خان کی تبدیلی کا نعرہ اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکا ہے۔ہماری پارٹی آج بھی عوام میں ہردلعزیز ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یورپ کے صدر شمروز الہیٰ گھمن نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ تمام تر پروپیگنڈے کے باوجود بھی نواز شریف آج بھی عوام میں مقبول ہیں۔