counter easy hit

اپوزیشن پاناما لیکس کی تحقیقات میں مخلص نہیں :شمروز الہیٰ گھمن

Shamroz divine Ghuman

Shamroz divine Ghuman

پیرس(عمیر بیگ)عوام نے دھرنوں اور جھوٹے پروپیگنڈے کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے ، آنے والے کل اور مستقبل کا فیصلہ صرف اورصرف کارکردگی کی بنیاد پر ہو گا، پاکستان کے عوام سیاسی طور پرانتہائی باشعور ہو چکے ہیں اور وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ کون سے سیاست دان ملک کی ترقی میں مخلص ہیں اور کن سیاست دانوں کا مقصد دھرنے اور جھوٹے پروپیگنڈے کرنا ہے،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یورپ کے کو آرڈینیٹر شمروز الہیٰ گھمن نے یس اُردو سے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی سیاسی شعور کی وجہ سے 2018کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی واضح نظر آرہی ہے ،جو کہ عمران خان اور اپوزیشن کو کسی صورت ہضم نہیں ہو پا رہی،وہ اس سازش میں مصروف ہو گئے ہیں کہ کسی نہ کسی طرح ملک میں ہونے والی تیز ترین ترقی کے سفر میں خلل ڈالا جائے