counter easy hit

تمام ادارے بلاتفریق احتساب یقینی بنائیں ،شمروز الہیٰ گُھمن

Shamroz divine Ghuman

Shamroz divine Ghuman

پیرس (عمیر بیگ)آرمی چیف نے ثابت کر دیا وہ جمہوریت پسند سپہ سالار ہیں ،ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن یورپ کے صدر شمروز الہیٰ گھمن نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف جمہوریت اورآئین پسند سپہ سالار ہیں۔چوردروازے سے اقتدارمیں آنے کے لئے جو لوگ عسکری قیادت سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں ان کی امیدیں دم توڑجائیں گی۔مسلم لیگ ن کی حکومت میں احتساب اورقانون نافذ کرنے والے ادارے بااختیارہیں۔نیب سمیت تمام اداروں کوجنرل راحیل شریف کی تقلیدکرتے ہوئے غیرجانبدارانہ اور سچا احتساب کرناچاہئے تاکہ کرپشن میں ملوث افرادجیلوں میں رہیں۔قوم کوتوقع ہے کہ جمہوریت پرشب خون مارنے والے سابق جنرل پرویزمشرف کے خلاف بھی قانونی کارروائی جاری رہے گی۔