پیرس(عمیر بیگ)مسلم لیگ ن کی مثبت پالیسیوں کی بدولت آج ملک تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے ،موجودہ حکومت نے جو منصوبے شروع کئے ہیں ان کے نتائج آناشروع ہو چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یورپ کے کو آرڈینیٹر شمروز الہیٰ گھمن نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ سی پیک ،گوادر اور ڈی آئی خان روٹس بننے کے بعد ملک میں نمایاں تبدیلی آئے گی اب وقت کا تقاضا ہے کہ تمام قومی رہنما ایک دوسرے کی پگڑیاں اچھالنے کے بجائے ملکی ترقی میں حکومت کا ساتھ دیں،