پیرس(عمیر بیگ) یوم تکبیر پاکستان کے استحکام و دفاع کا آئینہ دارہے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یورپ کے کو آرڈینیٹر شمروز الہیٰ گھمن نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کے بروقت اور جرات مندانہ فیصلوں کی بدولت ہم اقوام عالم کی ساتویں اور امت مسلمہ کی پہلی ایٹمی قوت بن کر ابھرے ،پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کا سہرا وزیراعظم محمد نوازشریف کے سر ہے۔