پیرس(عمیر بیگ)پاکستان کے استحکام اور معیشت کی مضبوطی کیلئے ہم سب کو مل کر وزیراعظم نوازشریف کے ہاتھوں کو مضبوط کرنا ہو گا، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یورپ کے کو آر ڈینیٹرر شمروز الہیٰ گھمن نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہون نے کہا کہ میاں برادران کی قیادت میں ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے ، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کو پروان چڑھایاہے۔