دلوں پر حکومت اچھے اخلاق سے کی جاتی ہے ، میاں محمد نواز شریف نے اپنی خندہ پیشانی اور شائستہ اخلاق سے عوام کا دل جیت لیا اور عمران خان کی سیاست بداخلاقی کے اندھیروں میں غرق ہوگئی، چوہدری شمرو الہی
پیرس(ایس ایم حسنین) مسلم لیگ ن یورپ کے سینئر راہنما اور چیئرمین ایڈوائزری کونسل یوتھ ونگ یورپ چوہدری شمروزالہی گھمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اچھے طرز حکمرانی کی ایک نشانی بلند اخلاق اور سوز و گداز ہے جو کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف میں بدرجہ اتم موجود ہے جس کااظہار انہوں نے اپنے مخالفین کے تیرو نشتر کے جواب میں شائستگی کے ساتھ آئین وقانون کی بات کر کے کیا جبکہ ان کے مخالفین تحریک انصاف اور عمران خان اپنی تمام تر بداخلاقی اور بد تہزیبی کے ساتھ عوام کے سامنے ننگے ہوگئے ہیں اور اب گمنانی کے گہرے اندھیروں میں جانے کیلئے تیار ہیں۔